آج سے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج)پیرسے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور میں ابررحمت برسے گا۔ بیشترعلاقوں میں موسم گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور میں ابررحمت کی پیش گوئی ہے۔ مردان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے۔ شام کو بوندا باندی کا امکان ہے۔لاہور، کوئٹہ 36، کراچی 34، پشاور 39، اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد 45 اور سبی میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ہے۔
موسم