کمشنر ملتان اور ڈیرہ کا نشتر برن یونٹ کا دورہ‘ انتظامیہ الرٹ

کمشنر ملتان اور ڈیرہ کا نشتر برن یونٹ کا دورہ‘ انتظامیہ الرٹ

ملتان(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویثرن بلال احمد بٹ نے ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ گزشتہ روز ویگن حادثے کے بعد فوری نشتر ہسپتال اور برن یونٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو فوری بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے جھلسنے والے مریضوں کو نشتر برن یونٹ میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ ویگن حادثہ مظفر گڑھ کی حدود میں پیش آیا تاہم ملتان انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کو شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو نشتر ہسپتال شفٹ کیا ۔ واقعے کی انکوائری مظفر گڑھ انتظامیہ کرے گی جبکہ نشتر ہسپتال اور برن یونٹ کے تمام عملے کو الرٹ کردیاگیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کاحکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری آرٹی اے کاشف ڈوگرکی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور کمشنر ڈی جی خان نے بھی نشتر میں برن یونٹ کا دورہ کیا ہیڈ محمد والہ میں ہونے والے ویگن حادثہ میں شدید زخمی ہو نے والے مسافروں کی میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، ،سابق صوبائی جیل خانہ جات چوہدری عبدالو وحیدآرئیں اورسابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے نشتر ہسپتال برن یونٹ میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ دریں اثناء سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین پروفیسر شوکت مغل ، صدر ظہور دھریجہ ، جنرل سیکرٹری عابد سیال ، نائب صدر حیات اللہ خان نیازی ، طیب سیال ، رانا امیر علی اور حاجی عید احمد دھریجہ نے ملتان ویگن حادثے پر دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور حادثے میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے ۔

نشتر دورہ

مزید : کراچی صفحہ اول