عمران جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے سپریم کورٹ سے کروانا چاہتے ہیں:احسن اقبال

عمران جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے سپریم کورٹ سے کروانا چاہتے ہیں:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے ،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے، عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے وہ سپریم کورٹ سے کروانا چاہتے ہیں ۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے مشرف کافیصلہ کرکے سول لیڈرزکااحتساب کرتی تو بات سمجھ میں آتی، مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے۔ انہوں نے کہا عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے،چاہتے ہیں سپریم کورٹ انکوکر کے دے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازع ہو چکی ہے۔سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے۔مسلم لیگ (ن)اورنواز شریف مضبوط سیاسی حقیقتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کوناکام کرنے کیلئے سیاسی انتشار پیدا کرنیکی کوششیں ہورہی ہیں،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے۔
احسن اقبال