اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کرخودکشی کرلی
راولپنڈی(اے این این) اڈیالہ جیل میں حوالاتی نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدی محمد امیر نے پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ جیل اسپتال کے نفسیاتی وارڑ میں زیرعلاج تھا جس نے وارڈ کے بیت الخلا میں چادر سے گلے میں پھندہ ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد امیر کے خلاف رواں سال 16 مارچ کو ایف آئی آر تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج کی گئی تھی جو اہلیہ کے قتل کے مقدمہ میں اسیر تھا۔
حوالاتی /خود کشی