شاہ لطیف بھٹائی ؒ کے پیغام کوپھیلانے کی ضرورت ہے :محمد زبیر

شاہ لطیف بھٹائی ؒ کے پیغام کوپھیلانے کی ضرورت ہے :محمد زبیر

کراچی/ ہالا (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پی پی پی ، پی ٹی آئی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے بات کرنا سیاست نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بھانوٹ ضلع مٹیاری میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہ زمان شاہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے کی لیے کوشش کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حالیہ چند ماہ میں سندھ کے سات دورے کیے ہیں اور وہ صوبہ کو ترقی دیکردیگر صوبوں کے برابر لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بہت جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور صوبہ کے لیے ترقیاتی پیکجز کا بھی اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے صرف دس منٹ کے نوٹس پر پورا کراچی بند ہوجاتا تھااور دہشتگردی کے باعث معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی کی صورتحال کافی بہتر ہے اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو۔ قبل ازیں گورنر سندھ محمد زبیر نے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی رح پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شاہ صاحب سے بہت عقیدت رکھتے ہیں اور روزانہ سینکڑوں زائرین شاہ عبدالطیف کے مزار پر پہنچ کرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے امن و سلامتی والے پیغام کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے مزار کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے گورنرسندھ کودرگاہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے بھٹ شاہ ٹا?ن کمیٹی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء4 شاہ زمان شاہ ، دیدار حسین شاہ ، گل حسن راجپوت ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگینجو ، ڈی سی مٹیاری پرویز احمد بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول