نوشہرہ ہسپتال میں ادویات ناپید‘ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

نوشہرہ ہسپتال میں ادویات ناپید‘ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال نوشہرہ میں ادویات ناپید اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا قیمتی ادویات بازاروں میں فروخت کی جاری ہے اور عوام کیلئے پھٹی تک میسر نہیں صوبائی حکومت کی طرف سے شوکر کے مریضوں کیلئے انسولین اور ہیپٹیائٹس کے لئے دوائی وافر مقدار میں دوائی موجود ہونے کے باوجود مریض خوار ہورہے ہیں جب مریض دوائی کا تقاضا کرتے ہیں تو ہسپتال انتظامیہ کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے ادویات نہیں بھیجی نوشہرہ میں دو بڑے ہسپتال موجود ہونے کے باوجود جن میں قاضی میڈیکل کمپلیکس جو کہ اے گریڈ ہسپتال ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کے باجود طبی سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے نوشہرہ کے عوام پشاور اور دوردراز علاقوں کا رخ کرتے ہیں سات سال گزر نے کے باوجود ہسپتال ڈینٹل سرجن سے محروم ہیں کئی ڈاکٹروں نے نوشہرہ سے دوسرے اضلاع میں تبادلے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ موجودہ ڈاکٹروں میں سکن سپیشلسٹ، ای این ٹی سپیشلسٹ، کاڈیالوجسٹ، چیسٹ سپیشلسٹ اکثر غیرحاضر رہتے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سپیشلسٹ نہ ہونے کے باعث مریض شام کو انہی ڈاکٹروں کے پاس ان کے کلینک جاتے ہیں دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈوں میں ڈاکٹر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے کئی مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، صوبائی وزیر صحت اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے دونوں ہسپتالوں کے حالت زار درست کیاجائے۔