خیبر ایجنسی‘ پولیٹیکل انتظامیہ کا کریک ڈاؤن‘ درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے اتار لئے گئے

خیبر ایجنسی‘ پولیٹیکل انتظامیہ کا کریک ڈاؤن‘ درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے ...

خیبرایجنسی(بیورورپورٹ) لنڈیکوتل میں پولیٹکل انتظامیہ کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے جوانوں کا کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اور سٹیکر ہٹا دئے گئے ،گز شتہ روز بچے کی اغواء کی کوشش ناکام ہونے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا،خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل چروازگئی چیک پوسٹ کے نائب صوبیدار محمد اللہ افریدی ،لیویز فورس ٹریفک کے انچارج حوالدار نیک عمل افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد کی خصوصی ہدایات پر کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہیاس سلسلے میں درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے سٹیکراور پردے ہٹادئے گئے ہیں اورلنڈیکوتل کے تمام چیک پوسٹوں پر نفری بڑھا سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہیں جبکہ پشاوراور طورخم آنے جانے والے ٹیکسی گاڑیوں کی جامعہ تلاشی بھی کی جارہی ہیں تاکہ علاقے میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آسکے واضح رہے گز شتہ رو زلنڈیکوتل کے علاقہ پیروخیل سے پانچویں جماعت کی طالب علم اغواء کی کوشش ناکام ہونے کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے چیکنگ کا سلسلہ مذید سخت کر دی گئی ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول