پاک فوج کا سپاہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاک فوج کا سپاہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شیرگڑھ (نامہ نگار ) ہاتھیان کے رہائشی پاک فوج کے اہلکار حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا پاک فوج کا اہلکارسید غنی موٹر سائیکل پر اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ جارہے تھے کہ سوات کے مقام پر ڈاٹسن کے ساتھ ٹکرائے جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہاتھیان باغ محلہ کے رہائشی پاک فوج کے اہلکار سید غنی ولد شیر غنی گزشتہ روز اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ سوات جارہے تھے کہ مینگورہ کے مقام پر تیز رفتار ڈاٹسن کے ساتھ ٹکرائے جانے کے نتیجے میں وہ کمسن بیٹے سمیت شدید زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کمسن بیٹا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے سید غنی کو ہفتہ کی رات ان کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کا رسم قل آج بروز پیر ان کی رہائش گاہ باغ محلہ ہاتھیان میں ادا کی جائی گی

مزید : کراچی صفحہ اول