سخاکوٹ‘ سینئرسول جج شانگلہ پرنامعلوم افرادکاقاتلانہ حملہ

سخاکوٹ‘ سینئرسول جج شانگلہ پرنامعلوم افرادکاقاتلانہ حملہ

سخاکوٹ ( نما ئندہ پاکستان)ملاکنڈدرگئی شریف آبادکے قریب سینئرسول جج شانگلہ پرنامعلوم افرادکاقاتلانہ حملہ ۔دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سینئرسول جج کے گاڑی کو نشانہ بناکراندھادھندفائیرنگ کی ۔حملے میں سینئرسول جج شانگلہ غلام حمید بال بال بچ۔گاڑی کوجزوی نقصان۔واقعہ کی خبرملتے ہی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بٹ خیلہ وشانگلہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی ،صوبیدارمیجرملاکنڈلیویز،سرکل افیسرزاوردیگربھاری لیویزنفری کے ہمراہ جائے وقوع پرپہنچ گئے ۔علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔سینئرسول جج کے مطابق انہیں عرصہ درازسے انہیں دھمکی امیرفون کالزموصول ہورہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ سوات کے سینئرسول جج غلام حمیدولدنعمان حمیدسکنہ بہرین سوات اپنے سسرالیوں کے ہاں نوشہرہ گئے تھے واپسی پرانہوں نے ملاکنڈتحصیل درگئی کوپرمیں قریبی ساتھی کے ہاں کھڑی اپنی این سی پی موٹرکارنمبر:AF-016کے زریعے واپس سوات جارہے تھے جونہی گاڑی شریف آبادنزدگھی ملزموسیٰ مینہ کے قریب پہنچے تو دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پراندھادھندفائیرنگ شروع کی ۔جس سے وہ بال بال بچ گئے جبکہ موٹرکارکو جزوی طورپرنقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی عالمگیرخان ،ایکٹنگ صوبیدارمیجرملاکنڈلیویزامیرزمان خان ،سرکل افیسرلیویزتھانہ درگئی عبدالوہاب خان ،صوبیدارلیویزتھانہ سخاکوٹ غفورخان ،بمع دیگربھاری لیویزنفری جائے وقوع پرپہنچ کر علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔سینئرسول جج شانگلہ غلام حمیدنے لیویزکو رپورٹ دیتے ہوئے بتایاکہ انہوں کچھ عرصہ قبل انسداددہشت گردی عدالت پشاورمیں بحیثیت مجسٹریٹ ڈیوٹی سرانجام دی ہے اس دوران ہم نے کافی ساری کیسوں کو ہینڈل کیاجس کے بعد ہمیں افغانی سموں کے زریعے دھمکی امیز فون کالزموصول ہورہے تھے ۔اس دوران واقعہ کی خبرگیری کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج شانگلہ اورڈسٹرکٹ سیشن جج بٹ خیلہ بھی پہنچ گئے۔لیویزچوکی وزیرآباد میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارجارہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول