شبقدر کا علماء کا اجلاس‘ مفتی پوپلزئی کی گرفتاری کی پرزور مذمت

شبقدر کا علماء کا اجلاس‘ مفتی پوپلزئی کی گرفتاری کی پرزور مذمت

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کے نامور علماء کرام کا جامع مسجد شبقدر بازار میں اجلاس،مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی گرفتاری کی پُر زور مذمت اورفوری رہائی کا مطالبہ،علماء کرام ،تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار کے جامع مسجد میں تحصیل بھر کے نامور علماء کرام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ایک اجلاس زیر صدارت مولانا میاں آیاز احمد حقانی منعقد ہوا جس میں حاجی سید رحیم شاہ باچا،قاری فضل امین ،ضلعی کونسلر مفتی طاہر اللہ درویش ،تحصیل کونسل کے ممبر مولانا رحمان اللہ حقانی ،قاری حامد علی شاہ،مفتی جہانزیب،قاری سید عابد شاہ باچا،مفتی منصف خان،مولانا عبدالر ؤف مولانا عبدالمعبود،قاری مہربان شاہ مولانا سید شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ حکومت علماء کرام کو قدرکی نگاہ سے دیکھے اورعلماء کرام کو عزت کا مقام دیں نہ کہ حکومت علماء حق کو گرفتار کرکے ان کی دل آزاری کریں انہوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی گرفتاری بزدلانا فعل ہے حکومت بزدلانا فعل چھوڑ دیں یہ قہر خداوندی کو دعوت دینا ہے انہوں نے ملک بھر اور خصوصی طورپر کے پی کے علماء کرام پر زور دیا کہ تمام علماء کرام یکجا رہے اور اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف ایک ہو اجلاس میں علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو فوری طور پر باعزت رہا کریں بصورت دیگر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جس کی ساری ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی

مزید : کراچی صفحہ اول