اساتذہ کے تقررو تبادلوں سے رواں ماہ پابندی اٹھانے کا فیصلہ

اساتذہ کے تقررو تبادلوں سے رواں ماہ پابندی اٹھانے کا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت نے سکول اساتذہ کی سہولت کے لیے رواں ماہ میں اساتذہ کے تقرر و تبادلوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم رحیم یارخان(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھائی جائے گی جبکہ تبادلے کی پالیسی میں ترمیم بھی کی جارہی ہے اساتذہ تنظیموں کے اسرار پر پالیسی میں نرمی کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ پالیسی میں تبدیلی کا مسودی تیار کر لیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعلی پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد ترمیم شدہ پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔ تاہم نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو بھی ان کی مرضی کے مطابق پوسٹنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

پابندی اٹھانا فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر