میپکو افسران، اہلکاروں کی چیرہ دستیاں ‘ بجلی چوری بڑھ گئی

میپکو افسران، اہلکاروں کی چیرہ دستیاں ‘ بجلی چوری بڑھ گئی

املتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے افسروں اور اہلکاروں کی چیرہ دستیوں کے باعث میپکو ریجن میں بجلی چوری میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مظفر گڑھ سرکل کی بدترین صورتحال ہے ۔ مالی سال(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

17۔2016ء کے ابتدائی گیارہ ماہ جولائی تا مئی کے دوران میپکو ریجن میں ایک ارب 92 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار یونٹس کی بجلی چوری اور نقصانات کی نذر ہوئی جو ملک کی کسی بھی تقسیم کار کمپنی میں سب سے بڑا نقصان ہے۔ پروگریسو لائن لاسز 0.83 فی صد اضافے سے 13.12 فی صد سے بڑھ کر 13.95 فی صد ہوگئے۔ میپکوریجن میں گیارہ ماہ کے دوران 13 ارب 80 کروڑ 51 لاکھ 90ہزار یونٹس بجلی وصول کی جبکہ 11 ارب 87 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار یونٹس کی بلنگ ہوئی۔ میپکو مظفر گڑھ سرکل متعلقہ ایس ای کی نااہلی کے باعث 2.05 فی صد اضافے کے ساتھ لائن لاسز میں اضافے اور بجلی چوری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جولائی ، مئی 16۔2015ء میں لائن لاسز 9.86 فی صد تھے جبکہ جولائی ، مئی 17۔2016ء میں لائن لاسز 11.91 فی صد رہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں لائن لاسز اور بجلی چوری کے نقصانات 26 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر