پیپلز پارٹی عدلیہ اور آئینی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی عدلیہ اور آئینی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جے پیپلز پارٹی عدلیہ اور آئینی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی پر یقین(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

رکھتی ہے اور جس طرح تمام تر تحفظات کے باوجود ہم نے عدالتوں اور اداروں کا احترام کیا اور ناجائز سزائیں قبول کیں مگر اداروں پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جس طرح میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائے جانے والی جے آئی ٹی کا خیر مقدم کیا تھا اور ن لیگ نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں اب جے آئی پر تنقید در تنقید کی بجائے تفتیش کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کریں ان خیالات کا اظہار اہنوں نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی و سابق ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی کی جانب سے نومنتخب پارٹی عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ملک گیر دوروں کا آغاز ہورہا ہے جن میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف سے منہ موڑ رہا ہے لیکن اقتدار کے پجاری پی ٹی آئی کی جھوٹی اور مفروضی چمک دیکھ کر عمران کے گرد جمع ہورہے ہیں اس موقع پر نومنتخب عہدیداران سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم‘ بابو نفیس انصاری‘ ملک نسیم لابر‘ راؤ ساجد علی‘ اے ڈی بلوچ‘ عارف گوندل‘ چوہدری ےٰسین ودیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر