ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا‘ منشا بٹ

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا‘ منشا بٹ

ملتان ( سپیشل رپورٹر)وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں فلڈ کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا ہے۔ اس سیل میں دو شفٹیں کا اجراء کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر سے مون سون بارشوں سے ہونے والی کسی بھی کیفیت بارے حاصل(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کی گئی معلومات اور ڈیٹا سے عوام الناس اور دیگر ادارمستفید ہو سکیں گے۔ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال میں بلدیات سے وابستہ ہر قسم کے معاملات بارے ڈیٹا اور بلدیاتی اداروں میں موجود مشینری ، جیکٹس،بوٹس،پانی کے اخراج سے وابستہ ہر قسم کی مشینری بارے استعمال کا ڈیٹا باقاعدگی سے رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کسی بھی صور ت حال سے فوری نمٹنے کے لئے تمام چیف آفیسرز میٹرو پولیٹین،میونسپل کارپوریشنز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیل کے قیام بارے تمام کمشنرز ڈپٹی کمشنرز دیگر متعلقہ محکموں کو بھی آگاہی فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر