اقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کیے جائینگے‘ سیٹھ کانجی رام

اقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کیے جائینگے‘ سیٹھ کانجی رام

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے 1کروڑ30لاکھ روپے کے فنڈز سے ٹبی وگھاور میں سیوریج لائن، ٹف ٹائلز ، پختہ سٹرک کی تعمیر کا کام جاری ہے جو بہت جلدمکمل کر لیاجائیگا‘وزیراعلی پنجاب اقلیتی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے فراخدلی سے فنڈز مہیا کر رہے ہیں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وکنوینئر منیارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب سیٹھ کانجی رام نے گزشتہ روز ٹبی وگھاور میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پرگوردھن رام ‘ وجے کمار ودیگر بھی موجود تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن، پختہ سٹرک ، ٹف ٹائلز جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیاجائیگا۔

سیٹھ کانجی رام

مزید : ملتان صفحہ آخر