سرکاری ہسپتالوں میں کام چوری غیر حاضر ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم

سرکاری ہسپتالوں میں کام چوری غیر حاضر ملازمین کو فارغ کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)سرکاری ہسپتالوں میں کام چوراورغیرحاضرملازمین کونوکریوں سے فارغ کرنے کاحکم۔تفصیل کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کام چور‘ غیرحاضراورایسے ملازمین کونوکریوں سے فارغ کرنے کاحکم دیا ہے جن کے خلاف مریضوں سے نارواسلوک اورہسپتالوں کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات کی بھرمارہے اس سلسلہ میں حکومت نے ضلعی حکومتوں اورہسپتالوں کے سربراہان سے ایسے ملازمین کی فہرستیں فوری طور پرطلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ رحیم یارخان سمیت صوبہ کے متعدداضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں کلریکل سٹاف‘ وارڈبوائے‘ لیبارٹری ٹیکنیشنز سمیت دیگرعملہ کے خلاف مریضوں اوران کے لواحقین سے نارواسلوک برتنے اورغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی شکایات پرکیاہے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت اورسرکاری ہسپتالوں کے حکام نے خفیہ طور پرفہرستیں تیارکرناشروع کردی ہیں۔