پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکس سٹاف کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور خصوصاً وزیراعلیٰ کے اعلان کردہ سروس سٹریکچر کو عملی جامہ پہنایا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پور ے صوبے کے ہسپتالوں میں احتجاجی ہڑتال کریں گے اس سلسلے میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس زیر صدارت روئیداد خان منعقد ہوا اجلاس سے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر محمدسراج خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری لقمان گل، سینئرنائب صدر تاج محمد، ایس ایم گل اور ہرضلع کے صدور نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدسراج خان نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ سروس سٹریکچر پر پچاس فیصد عمل درآمد ہوچکا ہے جبکہ باقی پچاس فیصد سروس سٹریکچر پر عمل درآمد نہ ہوسکا اس سلسلے میں ہم بہت جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے ملاقات کرکے ان کو تمام صورتحال سے آگا ہ کریں گے اس کے علاوہ ایچ پی اے سمیت دیگر مطالبات بھی صوبائی حکومت کے سامنے پیش کریں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو پورے صوبے کے ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات جلد از جلد حل کریں تاکہ پیرامیڈیکس سٹاف میں بے چینی ختم ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر