پاراچنار دہشتگردی کیخلاف جماعۃ الدعوۃ کا نواں شہر میں مظاہرہ

پاراچنار دہشتگردی کیخلاف جماعۃ الدعوۃ کا نواں شہر میں مظاہرہ

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔نواں شہر چوک پہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعۃالدعوۃ ضلع(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کی ، مظاہرین نے امریکہ و بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر امریکی و بھارتی جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے، احتجاجی مظاہرین کے شرکاء کی جانب سے مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، سید صلاح الدین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارتی خوشنودی کیلئے کشمیری لیڈروں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ حالیہ اعلان سے بھارت ، امریکہ گٹھ جوڑ صاف واضح ہو گیا اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نہتے کشمیر یوں کی قتل و غارت گری کیلئے مودی سرکار کو ٹرمپ انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ سید صلاح الدین دہشت گردنہیں بلکہ کشمیری قوم کے لیڈر اور ہیرو ہیں۔ نریندر مودی کی منت سماجت پر امریکہ کی جانب سے انہیں دہشت گرد قرار دینے سے تحریک آزادی کمزور نہیں بلکہ اور زیادہ مضبوط ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر