ڈیرہ‘ گومل یونیورسٹی میں سرچ آپریشن‘ اسلحہ برآمد‘ مشکوک افراد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین کلاشنکوف ،آٹھ رائفل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیارہ مشکوک افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران پولیس نے تین کلاشنکوف ،آٹھ رائفل ،ایک رپیٹر،دو رائفل برآمد کر لی جبکہ گیارہ مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔