تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگار کرنا عوام کا معاشی قتل ہے :حیدر ہوتی

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگار کرنا عوام کا معاشی قتل ہے :حیدر ہوتی

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوام کو روزگار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگار کرنا عوام کا معاشی قتل کے مترادف ہے صوبائی حکومت کے پاس عوام کے مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں صوبائی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے ورکر ویلفےئر بورڈ سے ہزاروں اساتذہ کو فارغ کرنا قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کی مزدور دشمن پالیسی ہے اگر ورکر ویلفےئر بورڈ کے ملازمین کو دوبارہ بحال نہ کئے گئے تو عوامی نیشنل پارٹی اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے ان خیالات کا آظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پرمردان ،نوشہرہ،صوابی اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا وفد کی قیادت سلیم خان ،جاوید خان،نوید علی اور دیگر اساتذہ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پہلے دور حکومت میں ورکر ویلفےئر بورڈ کے ورکنگ فوکس گرائمر سکولوں میں خواتین اور مرد اساتذہ کو مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے بھرتی کئے گئے تھے مگر پی ٹی ائی اور قومی وطن پارٹی اپنے ورکروں کو نوازنے اور بھرتی کرنے کے لیے ورکر ویلفےئر بورڈ کے سکولوں میں کام کرنے والے خواتین اور مرد اساتذہ جن کی تعداد 2500سے زائد ہیں اور یہ اساتذہ گذشتہ سات سات سالوں سے ڈیوٹی کرتے چلے آرہے ہیں لیکن اب ان سب کو موجودہ حکومت نے فارغ کئے گئے جو کہ قابل مذمت اور مزدور دشمنی سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدم ظالمانہ ہے کیونکہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے سے ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور صوبے کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پختون قوم کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھ رہے ہیں اور صوبے میں ترقیاتی کام بند پڑئے ہیں خیبر پختو نخوا کو بنی گالہ سے کنٹرول کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے ورکر ویلفےئر بورڈ کے اساتذہ کو فوری طور پر بحال نہ کئے گئے تو ہم مزدورں کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے اور مزدورں کی بحالی کے لیے بہت جلد عدالت سے بھی رجوع کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر