آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کریگی:محب اللہ خان

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کریگی:محب اللہ خان

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و فشریز محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کا صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ، کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنا اولین ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی پسماندگی دور کرنا اور اس کو دوسرے ترقیافتہ علاقوں کی برابر لانے کے لئے مشنری جذبے کے تحت مصروف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نمل مٹہ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم کارکنان عالمگیر خان ، رحمت اﷲ خان اور بابوخان اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت مستعفی ہو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ممبر حبیب اﷲ خان ، ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ اور سعودی عرب ریاض میں پی ٹی آئی کے صدر بخت شیر خان نے بھی خطاب کیا ۔ معاون خصوصی نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور انہیں اپنی طرف سے او رپارٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ محب اﷲ خان نے کہا ہماری عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آج پی ٹی آئی میں دوسرے پارٹیوں کے کارکنا ن جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری اداروں میں کرپشن ، اقرباپروری اور حقوق کی ادائیگی کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائے اور آ ج اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کو ان کے حقوق دلانے میں کوئی دشواری نہیں ہے ۔ محب اﷲ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہے کیونکہ عوام ان نام نہاد سیاستدانوں کے پرفریب نعروں میں میں آنے والے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں کلین کرے گی اور صوبے کے علاوہ مرکزمیں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر