ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی ‘ اسلحہ برآمد

ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی ‘ اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ )ڈیرہ پولیس نے ماہ جون 2017کے دوران ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی خصوصی ہدایت پر مختلف کامیاب کاروائیاں کی اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران آٹھ کلاشنکوف ،ایک کلاکوف،26رائفلز،48بندوق،94پستول،آٹھ چاقواور 2378کارتوس برآمد کر لیئے،منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران چالیس کلو سے زائد چرس ،590گرام افیون ،862گرام ہیروئن ،پچیس کلو سے زائد بھنگ اور گیارہ بوتل شراب برآمد کر کے درجنوں ملزمان گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے اسی طرح پولیس نے قتل ،اقدام قتل،راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 39اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کرلئے،عوامی حلقوں نے پولیس کاروائی کی تعریف کی ہے اور ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر