سانحہ احمد پور شرقیہ ‘ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس، مقامی و ضلعی انتظامیہ ذمہ دار قرار

سانحہ احمد پور شرقیہ ‘ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس، مقامی و ضلعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) سانحہ احمدپورشرقیہ کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں مقامی وضلعی انتظامیہ، پولیس اورموٹروے پولیس کوسانحہ کاذمہ دارقراردیاہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے سانحہ کی تحقیقات کے بعدجوابتدائی رپورٹ دی ہے اس میں مقامی وضلعی انتظامیہ، پولیس اورموٹروے پولیس کوسانحہ کاذمہ دارقراردیاہے اورکہاہے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
کہ ان تینوں اداروں نے سانحہ کوروکنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے اس سانحہ میں اب تک200 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس تعداد میں مزیداضافہ کاامکان ہے کیونکہ درجنوں زخمی افراد تاحال بہاولپور، ملتان اورلاہورکے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ مقامی لوگ پہلے ہی ضلعی انتظامیہ اورپولیس کواس سانحہ کاذمہ دار قراردے چکے ہیں جبکہ موٹروے پولیس نے غفلت اورلاپرواہی پراپنی بیٹ کے6 افسران کومعطل کردیاہے جن میں ایک ڈی ایس پی، ایک انسپکٹر،3 سب انسپکٹر اورایک جونیئرآفیسر شامل ہیں بہاولپورکے سول سوسائٹی کے ارکان اورعام لوگوں نے سانحہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت اقدامات کامطالبہ کیاہے جس میں سینکڑوں جانیں تلف ہوئیں اوردرجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔