عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی سراج الحق اورپرویز الٰہی سے ملاقاتیں

عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی سراج الحق اورپرویز الٰہی سے ملاقاتیں

ملتان(سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے مرکزی چیئرمین رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر درج مقدمات اور گرفتاری کے بعد صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اختر نے گزشتہ روز لاہور میں امیر جماعت اسلامی سنیٹڑ سراج الحق اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی سے آگاہ کیا (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

دونوں رہنماؤں کو بتایا گیا کہ جمشید دستی کو غریبوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور پنجاب حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کرنیکی سزا دی جارہی ہے۔ محبوب اختر نے سراج الحق اور چوہدری پرویز الہٰی کو جمشید دستی کی رہائی کیلئے منعقد کیے جانیوالے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ہے انہوں نے قبول کرلی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر