زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی جنرل باڈی کا اجلاس

زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی جنرل باڈی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت ادارے کے چیئرمین محمد پرویز منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور جنرل ممبران نے شرکت کی اجلاس میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کمپلیکس کے لیے اراضی کے حصول کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے سربراہ ادارے کے جنرل سیکرٹری غنی رحمان ہوں گے جبکہ ارکان میں گل وہاب صدیقی،محمد فارق خان،فیاض الاسلام،اکبر خان،شہزاد خان،محمد اسماعیل شامل ہو ں گے جو زمین کی خریداری کے لیے تمام انتظامات طے کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرے گی قبل ازیں ادارے کے چیئرمین محمد پرویز،جنرل سیکرٹری غنی رحمان،ایگزیکٹو ممبران گل وہاب صدیقی،عابد انور،حافظ محمد اسماعیل،محمد فاروق خان،عبداللہ شاہ بغدادی اورمحمد اسماعیل خان نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی مقررین نے کہا ہے کہ مجوزہ کمپلیکس میں یتیم اور لاچار بچوں کے لیے سکول،کمپیوٹر اکیڈمی، ہاسٹل،ووکیشنل سنٹر،آڈیٹوریم،لیبارٹری، لائبریری اورڈسپنسری بنائی جائے گی جہاں یتیم اور لاچار بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ادارے کے دیگر پیکجز اسی طرح جاری رہیں گے۔