صوابی‘ گیس پائپ لائن ٹوٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

صوابی‘ گیس پائپ لائن ٹوٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

صوابی ( نمائندہ خصوصی )ٹوپی میں سوئی گیس مین پائپ لائن نامعلوم گاڑی نے توڑ دیا جس کی وجہ سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تاہم معجزاتی طور پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا سات گھنٹے طویل سوئی گیس کی سپلائی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ٹوپی ہملٹ روڈ پر نامعلوم گاڑی سوئی گیس مین لائن پر چڑھنے سے تربیلہ ڈیم ، غلام اسحاق انسٹی ٹیوٹ، رائیٹ بینک کالونی اور تحصیل ٹوپی میں سوئی گیس سپلائی آٹھ گھنٹے تک بند رہی جبکہ ایک بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ اس سلسلے میں مقامی ایم پی اے حاجی شیراز خان نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جی ایم سوئی گیس شاہ عالم خان اور ڈائریکٹر مینٹینینس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مردان ،پشاور اور صوابی سے خصوصی ٹیمیں ڈائر یکٹر مینٹینینس کی قیادت میں ٹوپی پہنچ گئے اور سات گھنٹوں کی طویل ٹائم میں مرمتی کام مکمل کرکے سوئی گیس چالو کردیا ۔ یاد رہے کہ تحصیل ٹوپی میں سوئی گیس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین لکڑی اور ایل فی جی سلینڈر کیلئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔ اور تحصیل ٹوپی میں ایل فی جی سلینڈر بھی ختم ہوگئے تھے ۔ تحصیل ٹوپی کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے شیراز خان ، جی ایم شاہ عالم اور ڈائریکٹر مینٹینینس اور دیگر افسران و عملہ کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت کاروائی سے ٹوپی شہر ایک بڑے تباہی سے بچ گیا اور مرمتی کام اور سامان ٹوپی پہنچا کر سوئی گیس کی سپلائی بحال کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر