مٹہ‘ کاشتکاران ضلع سوات کا اجلاس‘ مسائل حل کرنے کا مطالبہ

مٹہ‘ کاشتکاران ضلع سوات کا اجلاس‘ مسائل حل کرنے کا مطالبہ

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مقامی کاشتکاران ضلع سوات کا اجلاس اجلاس میں تمام عہدیداروں اور عام لوگوں نے شرکت کی اپنے جائز مطالبات کی حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقامی کاشتکاران ضلع سوات کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر منصور علی گجر منعقد ہوا جس میں تمام ذمہ داروں کی علاوہ عام زمینداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی کاشتکاران ضلع سوات اپنے جائز مطالبات کو پوری کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کہ ہر یونین کونسل اور علاقے میں چھوٹے چھوٹے تنظیمیں اور کمیٹیاں بنائے کر لوگوں میں شعور اجاگر کرینگے اس موقع پر ضلعی صدر منصور علی گجر نے کہا کہ مقامی کاشتکاران اپنے جائز اور قانونی مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے اور ان مطالبات کیلئے مقامی کاشتکاران کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر