اسفندیار ولی خان کا ممتاز صحافی شریف فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی خان کا ممتاز صحافی شریف فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ممتاز صحافی شریف فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے صحافتی زندگی پاکستان سے محبت اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر