جامعہ عثمانیہ پشاور میں تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز

جامعہ عثمانیہ پشاور میں تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز

پشاور (کرائمز رپورٹر)جامعہ عثمانیہ پشاور کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان کے مطابق جامعہ عثمانیہ پشاور میں شعبہ تحفیظ القرآن الکریم ،شعبہ تخصصات اور شعبہ درس نظامی کے مختلف درجات میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔درس نظامی کے تمام درجات کے لیے انٹری ٹسٹ پانچ جولائی بروز بدھ صبح نو بجے ہوگا ۔جبکہ جدید طالبات کا امتحان داخلہ تحریری چھ جولائی بروز جمعرات کو ہوگا۔جدید طلبہ آج انٹری ٹسٹ کے لیے فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔درجہ رابعہ تادورہ حدیث نتائج کااعلان چھ جولائی بروز جمعرات بوقت چاربجے جبکہ درجہ اولی تا درجہ ثالثہ کے نتائج کا اعلان سات جولائی بروز جمعہ بوقت بارہ بجے دن کو ہوگا۔ درجہ رابعہ تادورہ حدیث میں کامیا ب طلبہ کا انٹرویو سات جولائی بروز جمعہ بوقت سات بجے صبح ہوگا۔ درجہ ثالثہ اور ثانیہ میں کامیاب طلبہ کاانٹرویو اٹھ جولائی بروز ہفتہ بوقت سات بجے ہوگا۔ درجہ اولی میں کامیاب طلبہ کاانٹرویو نو جولائی بروز اتوار سات بجے صبح کو ہوگا۔طالبات کے تمام درجات کے نتائج کاا علان اٹھ جولائی بروزہفتہ بوقت چار بجے ہوگا۔کامیاب طالبات کاانٹرویو دس جولائی پیر بوقت دس بجے صبح کو ہوگا۔ قدیم وجدید طلبہ کی حاضری د س جولائی بروز پیر کو لازمی قراردی گئی ہے۔بارہ جولائی کو افتتاح اسباق ہوگا۔انٹری ٹسٹ کے لیے جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد کی سربراہی میں تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دی دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر