کرک‘ فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

کرک‘ فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

کرک (بیورورپورٹ) فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل، معمولی تکرار پربھائی نے سگے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس کو مطلوب اشتہاری مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق لتمبر کے علاقے ورانہ ولایت خیل سے تعلق رکھنے والی مقتول کی والدہ محتاج بیگم نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مقتول اشفاق احمد کی اپنے بھائی اخلاق کے ساتھ زبانی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر گزشتہ روزعلی الصبح4 بجے اخلاق نے اپنے بھائی اشفاق احمد پر سوتے ہوئے فائرنگ کھول دی جس سے اشفاق احمد موقع پر دم توڑ گیاپولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، قاتل موقع واردات سے فرار ہو گیا جبکہ کرک پولیس کو مطلوب اشتہاری کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اشتہار ی راشد خان ساکن کرک سٹی کے والد گل عباس خان نے تھانہ کرک میں رپور ٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے اپنے مفرور بیٹے کو رات کے وقت نیو جنرل بس سٹینڈ کی حدو د میں آنے کو کہا تھا تاکہ عدالت میں ان کی پیشی سے متعلق بات کر سکوں کہ اس دوران میں ہمارے مخالف فریق ولی رحمان ولد رحمان گل ساکن چار پرہ بانڈہ حال رہائش کرکسر کورونہ کرک سٹی نے آکر فائرنگ کی جس سے راشد خان زخمی ہوا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک میں زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ راشد خان کو اتوار کی صبح آبائی علاقے کے قبرستان تنگوڑی سر میں سپرد خاک کیا گیا ہے واضح رہے کہ راشد خان کرک پولیس نے قتل کے دو اور مجموعی طور سات مقدمات میں عرصے سے مطلوب تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر