شبقدر کے عوام شدید گرمی اور غیر اعلانیہ طویل لوشیڈنگ سے پریشان

شبقدر کے عوام شدید گرمی اور غیر اعلانیہ طویل لوشیڈنگ سے پریشان

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کے عوام شدید گرمی اور شدید غیر اعلانیہ طویل ترین لوشیڈنگ سے پریشان، صوبائی حکومت ، وفاقی حکومت اور محکمہ واپڈا کو بددعائیں ، صوبائی حکومت صوبہ کے عوام کو بجلی نہیں دی سکتی تو ان کو صوبہ میں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، شبقدرحلیم زئی، او ر شبقدر فاطمہ خیل سمیت شبقدر بازار میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہیں، واپڈا چیف پیسکو نے گورنر کے اخکامات کو بھی نظر انداز کردیا ہیں، مقامی واپڈا افسران دانستہ طور شبقدر میں بجلی مسئلہ پیدا کررہی ہیں، شبقدر کے عوام پہلے بھی بجلی میٹرز کی تنصیب کے حق میں تھی اور اب بھی مگر واپڈا اہلکار اپنے دکان بند نہیں کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس میں ہی واپڈا اہلکاروں کے جیب بھری ہوتے ہیں، شبقدر کے عوام پر انتہائی ظلم ڈھایا جارہا ہیں، جس کے انتہائی سنگین حطرات مرتب ہونگے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے زبان کو تالے لگا کر عوام کے ساتھ غداری کی ہیں، ان خیالات کا اظہا ناظم منظور خان، اور نائب ناظم ایم سی ون خانزیب خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہیں، انہوں نے کہا کہ شبقدر حلیم زئی ، فاطمہ خیل، اور شبقدر بازار میں نارواں اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، طویل بریک ڈاون کی وجہ سے اکثر بچے اور بوڑھے بیمار ہوچکیں ہیں، رہی سہی کثر شدید گرمی نے پوری کردی ہیں، بجلی کی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شہری مسجدوں میں صوبائی حکومت ، وفاقی حکومت اور واپڈا کو بد دعائیں دے رہی ہیں، اور کہ رہے ہیں، کہ اگر صوبائی حکومت وفاق سے اپنا حق نہیں مانگ سکتی تو پھر ان کو عوامی نمائندگی کا کوئی حق نہیں، انہوں نے کہا کہ چیف پیسکو خود شبقد ر میں قسطوں پر میٹر تنصیب کرنے کے اخکامات جاری کریں کیونکہ شبقدر کے عوام واپڈا کے ساتھ ہرقسم تعاون کرنے کو تیار ہیں مگر واپڈ اتعاون نہیں کررہا ہیں، جس کے انتہائی خراب آثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انہوں گورنر خیبر پُختون خوا سے شبقدر میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی اپیل کی ہیں، ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر