کاٹلنگ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ختم

کاٹلنگ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ختم ۔بزرگ سیاستدان اور تحصیل کاٹلنگ کابینہ کے احتلافات حتم ایک فلیٹ فارم پر رہنے کا عزم پارٹی نقصان سے بچایا مرکزی کردار سرانجام نے ادا کی ۔اس سلسلے میں کاٹلنگ چرچوڑ حجرہ صاحب زادہ رحیم خان باچہ میں مسلم لیگ ن کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع سے مرکزی سینئر نائب صدر سر انجام خان ضلع مردان کے صدر عنایت باچہ ،اعظم خان ،خان اکبر افریدی تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات ،حلقہ کے صدر اقبال منتظر شاہ اور رحیم خان باچہ نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکر پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ہم اُسے ضائع نہیں کرینگے پارٹی کا مثال ایک گھر ہے اسمیں ناراضگی آتی جاتی ہے لیکن ہم باتوں سے حل کرینگے ہم ملک کے بڑے سیاسی پارٹی کے ورکر اور عہدیدارہیں ۔عوام کی نظر یں ہم پر لگی ہوئی ہے۔ہم تمام احتلافات کو بھول کر پارٹی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ہم اپنے قائدمیاں محمد نوازشریف کے بازو ہیں اس وقت اُن کو ہماری ضرورت ہے کیونکہ ملک میں اندرونی اور بیرونی سازشی عناصر سرگرم ہو چکے ہیں۔ جن میں انڈیا ، ایران ، امریکہ اور کچھ عناصر افغانستان سے سازشوں میں مصروف ہیں۔ انھیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلئے تمام ورکر ز کیلئے اتحاد کا وقت ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔