پی ٹی آئی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے :مولانا گل نصیب

پی ٹی آئی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے :مولانا گل نصیب

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پرآئی ہوئی پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔پانچ سالوں میں تین سوڈیم بناناتودرکنارتین سوکنویں بھی تعمیرنہ کرسکیں صوبے میں ائندہ حکومت جمعیت علماء اسلام کی ہوگی کیونکہ عوام کی نظریں صرف اورصرف جمعیت علماء اسلام پرلگی ہوئی ہے ان خیالات کااظہارمولاناگل نصیب خان نے گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام تحصیل بٹ خیلہ کے زیراہتمام جالاوانان میں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے سابق سنیٹرصاحبزادہ خالدجان ،مولاناجاوید ،حافظ سلمان بدر،سابق ناظم حقنوازخان وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحدجماعت ہے جوخداکی زمین پرخداکانظام چاہتی ہے اوراس کیلئے پرامن جدوجہدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں کوئی بھی فرق نہیں ہے وہ ایک ہی سکے کے دوروخ ہے۔صوبائی حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاتھا مگرپانچ سال گزرکے کے باوجودکوئی بھی تبدیلی نہیں لاسکی۔ائندہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام پورے خیبرپختونخوامیں کلین سویپ کریگی اورصوبے پرجمعیت علماء اسلام کے حکمرانی ہوگی۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر