جماعت اسلامی ضلع شانگلہ کی الیکشن کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع

جماعت اسلامی ضلع شانگلہ کی الیکشن کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع

پورن(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع شانگلہ نے الیکشن 2018 کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں اس سلسلے میں شانگلہ کے دونوں حلقوں پی کے 87 اور 88 کے لئے الگ الگ اجلاس طلب کردئیے گئے ۔ اجلاس میں ضلع بھر سے ارکان وکارکنان نے شرکت کی ۔ مذکورہ اجلاس میں الیکشن 2018 کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کے لئے خفیہ رائے لی گئی ۔ اجلاس میں شریک تمام شرکا نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے منتخب کیا جسکا اعلان چند ہی دنوں میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع ،ضلعی امیر مولانا نجم اللہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی شیر امان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا سے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے جس میں ہر سطح کے ذمہ داران کو رای کے ذریعے سے سامنے لایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری طرز عمل کے ذریعے ملک میں پر امن انقلاب لانا چاہتی ہے ۔ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر