بٹ خیلہ‘ پیپلز پارٹی الہ ڈھنڈ ڈھیری کا اہم اجلاس

بٹ خیلہ‘ پیپلز پارٹی الہ ڈھنڈ ڈھیری کا اہم اجلاس

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی الہ ڈھنڈ ڈھیری کا اہم اجلاس سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالکبیر خان (مرحوم ) کے رہائشگاہ پر زیر صدارت عبدالحسین خان منعقد ہوا جسمیں پارٹی عہدیدورں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پارٹی کو فعال بنانے ناراض کارکنوں سے رابطے اور تنظیم سازی کے حوالے سے زیر بحث لائے گئے جبکہ کارکنوں نے متفقہ اتفاق رائے سے عبد الحسین خان کو تحیصل صدر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی اجلاس سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں حاجی عبدالحسین خان ،جلیل خان ،عبدالناصر شخکورے ،فضل خدا خان ،ایران شالداہ ،رضی مت شاہ ،اقتدا خان باچہ رحمن اور کرم محمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے دونوں یونین کو نسلوں میں کارکنوں کی مشاورت سے جلد تنظیم سازی کا آغاز مکمل کیا جائے گا جبکہ ناراض کارکنوں کو منانے اور انکے تحفظات دور کرنے کیلئے رابط مہم شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کارکنا ن آپس میں اتفاق واتحاد پیدا کریں اور مایوس نہ ہو ائندہ دور پیپلز پارٹی کا ہو گا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر اور دیگر قائدین سے عبدالحسین خان کو تحیصل صدر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کرنے کامطالبہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور انکی سیاست صرف ناچ گانے اور گالم گلوچ تک محدود ہو گئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ سابقہ وزیر خزانہ انجنےئر ہمایون خا ن اور ایم این اے لعل محمد خان نے اپنے دور حکومت میں علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جس سے عوام خوب واقف ہیں اور ائندہ الیکشن میں کارگردگی کی بنیاد پر عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر