ٹی ایم اے کرک کے اہلکار بھی لڑائی جھگڑوں میں الجھ گئے

ٹی ایم اے کرک کے اہلکار بھی لڑائی جھگڑوں میں الجھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے کرک کے اہلکار بھی لڑائی جھگڑوں میں الجھ گئے ، صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے شہر و مضافاتی علاقوں میں گندگی کی ڈھیر لگ گئے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کرک میں گذشتہ دنوں ہونے والے نا خوشگوار واقعے کے بعد جہاں اعلیٰ عہد وں پر فائض افسران ان صورت حال کو نمٹانے میں مصروف العمل ہیں تو دوسری جانب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے صفائی کے عملے نے بھی مکمل چھٹی کر رکھی ہے اور ان کی عید کی چھٹیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے ر ہی ہیں نتیجتاً کرک شہر و مضافاتی علاقوں میں گندگی کی ڈھیر لگ چکے ہیں شہر کے مین شاہراہ کے دونوں اطراف میں پڑے گنڈگی سے اٹھنے والا گرد غبار قریب ہی فروخت کیلئے رکھے گئے اشیاء خورد و نوش پر پڑتا ہے علاوہ ازیں صفائی نہ ہونے کے وجہ سے گندگی قریبی نالوں میں منتقل ہو تی ہے جس کی وجہ سے سیوریج کو نظام درہم برہم ہو رہا ہے شہر کے نواحی علاقے الگڈی میں رمضان المبارک کے دوران صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نکاس آب کی نالیاں بند ہیں اور گھروں سے نکلنے والا گندا پانی سڑک پر آچکا ہے کرک کے عوامی سماجی حلقو ں نے متعلقہ حکام سے صورت حال پر فوری قابو پانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔