موجودہ حکمرانوں نے سیاست کو ناچ گانے میں تبدیل کر دیا:سینیٹر خانزادہ

موجودہ حکمرانوں نے سیاست کو ناچ گانے میں تبدیل کر دیا:سینیٹر خانزادہ

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر سنیٹرحاجی خانزادہ نے کہاہے۔کہ موجودہ حکمرانوں سیاست کو ناچ گانے میں تبدیل کردیا سب اپنے اپنے جال پھنس گئے ۔عوام کی نظریں جے ائی ٹی پر لگی ہوئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور انکے فیصلے بحوبی قبول کیا ہے۔ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں شرپسندنہیں ۔ان حیالات کا اظہار انھوں نے کاٹلنگ میں محتلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کے دوران کئے۔اجتماعات لائق فواد عرف ہڈو نے بھی حطاب کئے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور عوام اور پاکستان کا حدمت کرنا ہے۔اور ملک کے بقا کیلئے قربانیاں دی ہے۔اور ہر دور میں انکے حلاف مضبوط سازشیں ہوئی ہے۔لیکن قیادت نے حاموشی قبول کیا ہے۔ملک میں اقتدار کی جنگ نے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا عوام کی بھلائی کی بجائے عوام کو سڑکوں پر بٹھایا اور ناچ گانے سکھائیں تحریک انصاف کے صوبائی قائدین نے ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈال دئے ایک دوسرے پر کرپشن کا الزامات لگا رہے ہیں تحریک انصاف کا جن بوتل میں بند ہوگیا سیاسی بھگوڑے راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن دوسری پارٹی جانے کا سوچ نہیں سکتا آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر