مرحوم شریف فاروق انتہائی نفیس اور مدبرانسان تھے‘ بخت شیر اسیر

مرحوم شریف فاروق انتہائی نفیس اور مدبرانسان تھے‘ بخت شیر اسیر

ٹوپی ( نامہ نگار)شریف فاروق انتہائی نفیس اور مدبرانسان تھے وہ حقیقی معنوں میں شریف تھے اس کا خالی کیا ہوا خلا ء مشکل سے پرُ ہو سکے گی، بخت شیر اسیر تفصیل کے مطابق پریس کلب تحصیل ٹوپی کے صدر اور اباسین یونین آف جنرلسٹ صوابی کے سینئر نائب صدر بخت شیر اسیر نے بزرگ صحافی شریف فاروق کے وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُ سکے صحافیانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ بندہ نا چیز نے 1975 میں ایک سال تک مرحوم کے اخبار میں بطور رپورٹر کام کیا ہے وہ ہر لحاظ سے ایک مکمل انسان تھے معیاری صحافت کو پر وان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواد رحمت میں جگہ عطا فر مائیں اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر