نوشہرہ ،آرمر اور اے ایس سی کالونی کے مکین نارروا لوڈشیڈگ کیخلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ ،آرمر اور اے ایس سی کالونی کے مکین نارروا لوڈشیڈگ کیخلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ، آرمر کالونی اور اے ایس سی کالونی کے تاجر اور عوام محکمہ واپڈا کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج 48 گھنٹوں کے اندراندر اگر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیاگیا تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ واپڈا نوشہرہ کے ایکسین پر عائد ہوگی تینوں علاقوں میں سو فیصد ریکوری کے باوجود ایکسین کینٹ ون، کینٹ ٹو ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ عالمگیر کی ملی بھگت سے لوڈکم کرنے کے بہانے نوشہرہ کینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے نوشہرہ کینٹ ہی میں تقسیم کے بعد ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے وزیراعظم نوازشریف کے واضح ہدایات کے باوجود ماہ رمضان دوران عید میں ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا متعلقہ افسران موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کو بڑکھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں محکمہ واپڈا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کا فارمولہ جس میں 313کرپٹ افسران کو برطرف کیاگیا تھا وزیراعظم نوازشریف بھی ان فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کو جبری ریٹائر اور ان کے کیسز محکمہ احتساب بیورو کو بجھوانے کا مطالبہ محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری بھی کی جائے ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالدخان آفریدی، انجمن شہریان کے صدر محمد ریاض، سٹیزن فرنٹ کے صدر محمداقبال نے ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کے علاقوں عزیز بھٹی روڈ، صدر بازار نوشہرہ کینٹ ون، خوشحال کالونی، صرافہ بازار، آر اے بازار میں لوڈ کم کرنے کے بہانے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد ان علاقوں میں جہاں پر سو فیصد ریکوری کی جاری ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دگنی کردی گئی ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے عوام شدید مشکلات سے دوچار شدید گرمی کی وجہ سے اور کم اولٹیج کی وجہ سے لاکھوں روپے کے بجلی کے آلات جل گئے ہیں اور شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی ناپید ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ایکسین ، ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ کینٹ ون اور ٹو کی ملی بھگت سے سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں کے ایس ڈی او اور سپرنٹنڈنٹ جاوید کی ملی بھگت سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے اہلکار کھنڈا لگانے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کی ایماء پر ہر ماہ پانچ سو اور ایک ہزار فی مکان وصول کرکے ان کو بجلی چوری کے طریقے سکھاتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر