خانمائی میں چلتے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
چارسدہ (بیورورپورٹ)خانمائی میں چلتے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آئل ٹینکر مکمل طور پر خاکستر ۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پایا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کے علاقہ شاخ نمبر 6 میں چلتی آئل ٹینکر میں بیٹری کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ۔ ڈرائیور نے حاضر دماعی سے کام لیکر ٹینکر کو قریبی نہر میں گرانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ سے لوگوں کو ہٹا کر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا ہے مگر اس وقت تک دیر ہو چکی تھی ۔ ٹینکر میں 4ہزار لیٹر پٹرول اور ٹینکر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر آگ بجھائی جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔