ڈیرہ ‘واپڈا کا صارفین اور مساجد پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع

ڈیرہ ‘واپڈا کا صارفین اور مساجد پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پیسکو سٹی ون فیڈرزکے ذمہ داران نے دو تین ماہ سے نوے فیصد صارفین اور مساجد پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بھاری جرمانوں کے آنے سے مہنگائی کی پسی عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں زرائع کے مطابق متعلقہ فیڈر میں موجود بعض کالی بھیڑیں افسران بالا کے نام پر لوگوں سے رقم لے کر جرمانوں کی ہیر پھیر میں بھی ملوث ہیں جس سے پیسکو کے حکام کی بدنامی ہورہی ہے پیسکو صارفین نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ شبیر احمد تنولی اور ایس ای پیسکو بنوں نور اللہ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ون کے حکام کے خلاف فل فور انکوائری کی جائے اور لوگوں پر لگائے گئے ناجائز جرمانے معاف کیئے جائیں مساجدپر لگائے گئے ناجائز جرمانے بھی فوراًواپس لئے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر