ناصر حسین شاہ کا سوشل سیکورٹی ہسپتال لانڈھی کا دورہ

ناصر حسین شاہ کا سوشل سیکورٹی ہسپتال لانڈھی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے اطلاعات ، محنت و افرادی قوت سید ناصر حسین شاہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور مسائل معلوم کیے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی لانڈی کے ہسپتال میں ایم آر آء مشین ، سی ٹی اسکین کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسکول ہونا چاہیے، بہت جلد نرسنگ اسکول بھی قائم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ نے کہا کہ مزدوروں کے لئے قائم ہسپتال کے شعبہ اطفال اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔سید ناصر حسین شاھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں بہترین لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم کے بعد کئی چیزیں صوبوں کو سپرد نہیں کی۔محنت کشوں کے پیسے ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نکاسی آب کے کام میں بلدیہ عظمہ ڈی ایم سیز اور سندھ حکومت نے مل کر کام کیا۔ دو دن شدید بارش ہوئی ، تاہم آب نکاسی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات جام خان شورو بارشوں کے بعد کی صورتحال اور نکاسی آب کے کام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد کی صور تحال میں رینجرز اگر بلدیاتی اداروں کا ہاتھ بٹا رہی ہے اچھی بات ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر