چیئرمین چائنہ ہیوانگ گروپ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مد ت میں تکمیل پر شہباز شریف کو خراج تحسین

چیئرمین چائنہ ہیوانگ گروپ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مد ت میں ...

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین چائنہ ہیوانگ گروپ چاؤ پگسی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے دوران 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مد ت میں تکمیل پر وزیراعلی محمد شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی ،انتھک محنت، بے مثال جذبے اور کام کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ساہیوال کو ل پاور پراجیکٹ کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر پنجاب کے وزیراعلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباددی اور کہاکہ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں اس پراجیکٹ کی تکمیل آپ کا ایک مثالی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ آپ نے کئی بارذاتی طو رپر منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ کیا جس سے ہمارے ورکرز کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے صوبے کے وزیراعلی کے عزم او رانتھک محنت کا بھرپو رساتھ دیا،بلاشبہ 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے جو کچھ شہبازشریف نے کیاہے وہ شاندار بلکہ انتہائی شاندار ہے جسے کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔شہبازشریف کے شاندار جذبے، انتھک محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اور شہبازشریف نے اس پورے منصوبے میں مثالی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے اور مجھے پورا یقین اور اعتماد ہے کہ پنجاب کے ساتھ پاکستان کے عوام شہبازشریف کے اس شاندار کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ وزیراعلی شہبازشریف نے اس منصوبے کو مکمل کرانے کیلئے جس ولولہ انگیز کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیاہے،میں اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت ، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ لکھی ہے اور شفافیت ، معیار اور رفتار کے نئے بینچ مارک قائم کئے ہیں اور میں ذاتی طو رپر شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی اور ان کے دن رات کام کرنے کے غیر معمولی انداز سے بہت متاثر ہواہوں،بلاشبہ انہوں نے انتہائی محنت ، عزم اور جذبے سے کام کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

خراج تحسین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر