تاریخ ساز ترقیاتی کام کرائے: عرفان عقیل دولتانہ

تاریخ ساز ترقیاتی کام کرائے: عرفان عقیل دولتانہ

لڈن(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں لیکن چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملکی ترقی کے راستہ میں ہمیشہ رکاوٹیں پیدا کی ہیں ،انہوں نے ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بول کر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی ناکام کوششیں کی ہیں اور اب انکا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ۔میاں عرفان عقیل دولتانہ نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور انکی فیملی جے آئی ٹی میں بھی انشاء اللہ سرخرو ہوگی اور ان پر لگائے گئے تمام تر الزامات جھوٹے ثابت ہونگے ۔

عرفان عقیل

مزید : ملتان صفحہ آخر