کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑینگے: قسور لنگڑیال

کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑینگے: قسور لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مکول (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوا م سے کے گئے تمام وعدے پورے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کر دیے ملک کو دہشت گر دی سے نجات مل چکی ،بے روزگاری غربت اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقداما ت کیے گئے آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی اور تاریخی مینیڈیٹ حاصل کر ے گی ان خیلات کا اظہا ر پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ایم پی اے حلقہ 257ملک قسور لنگڑیال نے احمد موہانہ کے وائس چیئر مین ملک فیض رسول کی رہائش گار پر عوامی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آئی تو اسے لاتعداد بحران ورثے میں ملے لوڈشیڈنگ دہشتگردی بے روزگاری اور مہنگائی حکومت کو ورثے میں ملے تھے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑدیا ہے جنوبی پنجاب میں اتنے ترقیات کام ہوئے کہ گزشتہ ساٹھ بر س میں مثال نہیں ملتی آئندہ الیکشن کارگردگی کی بنیاد پر لڑیں گے چوتھی مرتبہ بھی بھاری کامیابی حاصل کریں گے این اے 178سے دوستوں کی مشاورت سے لڑیں گے اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل احمد موہانہ جمشید دستی گروپ کے وائس چیئر مین ملک فیض رسول نے دستی گروپ کو چھوڑ پوری برادری سمیت ملک قسور لنگڑیال گرو پ میں شمولیت کا اعلان کیا۔