ڈیرہ‘ گولی لگنے سے نوجوان زخمی‘ ہسپتال میں داخل

ڈیرہ‘ گولی لگنے سے نوجوان زخمی‘ ہسپتال میں داخل

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ببر بند پر ایک شخص کی غفلت سے گولی چلنے سے سامنے بیٹھا نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں ببر بند پر شکیل ولد صوبیدار سکنہ چھمب حقنواز نامی شخص کی اراضی میں اپنے پستول کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک پستول سے گولی چل گئی جس سے سامنے بیٹھا فرمان علی ولد سلطان احمد سکنہ چھمب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا زخمی فرمان علی کے والد نے اس واقعے کا مقدمہ ملزم کیخلاف درج کرادیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر