روجھان کی محرومیاں دور کرینگے: جعفر لغاری

روجھان کی محرومیاں دور کرینگے: جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار )حلقہ کی عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
گا۔ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات انتہائی مفید رہی ہے۔ مرنج ڈیم اور طیب ڈرین ۔ غفور گرین اور سیلاب سے محفوظ کرنے کے لیے بنددں کے علاوہ تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا کہا ہے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے لاہور سے ٹیلی فون پر بتائی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو راجن پور کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ، ان شاء اللہ جلد وہ راجن پور کا دورہ کریں گے جہاں پر بڑے پیکج کا اعلان کریں گے ۔ ضلع راجن پور کے پسماندہ علاقے روجھان اور پچادھ میں تعلیم کی کمی اور صاف پانی کی عدم فراہمی ۔ صحت کے مسائل پر مبنی فائل بھی پیش کی ہے جس پر فوری طور پر عمل درامد کرنے کا وزیر اعلی کی طرف سے حکم دیا گیا ہے ۔ ضلع راجن پورمیں دو ہزار سے زاہد ایجوکیٹرز کی بھرتی میرٹ پر مکمل ہو چکی ہے ۔ اسی طرح محمد پور میں کالج کے قیام کے علاوہ ماڑی اور چتری روڈ کی تعمیر اور اس کے علاوہ تین پرائمری سکولوں میں نئے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے کمرے بنا جا ئیں گے ۔ فورٹ منرو اور ماڑی کو ملانے کے لیے بھی روڈ جلد تعمیر کیا جائے گا۔