عوامی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا: حسین جہانیاں

عوامی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا: حسین جہانیاں

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) سیاسی محاذ آرائی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،اپوزیشن عوام کی بہتری (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کیلئے حکومت کا ساتھ دے ، انشاء اللہ !آئندہ الیکشن میں ہماری کامیابی کا تناسب پہلے سے دوگنا ہوگا،کبیروالا کی تعمیر وترقی اور عوام کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کبھی کروں گا،بھٹی برادری کو اپنے سیاسی گروپ میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر اور ممبر پنجاب اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی نے ولی منزل ککڑ ہٹہ روڈ کبیروالا میں ڈاکٹر محبوب حسین بھٹی کی قیادت میں بھٹی برداری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر کا علاقہ ،جو ماضی میں یونین کونسل نمبر39/2کہلاتا ہے ، جوصحت وصفائی،سیوریج،پینے کے صاف پانی اور دیگر حوالوں سے کافی مسائل اور مشکلات کا شکار چلا آرہا ہے،جس کا کبیروالا کے منتخب عوامی نمائندوں کو بھرپور احساس ہے ، مذکورہ علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے ماضی میں بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے تھے اور موجودہ مالی سال میں بھی ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ککڑ ہٹہ روڈ پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا کاگیٹ کا معاملے کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے کی بجائے سیاسی ایشو بناکر زیادہ اچھالا گیا ،انشاء اللہ ! عوام کی مشکلات کے پیش نظر گیٹ کی بحالی کا معاملہ بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بھٹی برادری سمیت دیگر برادریوں کی جانب سے اپنے سیاسی گروپ میں شمولیت اور آئندہ الیکشن میں اپنی بھرپور حمایت کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا عبادت سمجھتا ہوں۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر