کوٹ ادو میں صحت کی سہولیات لارہے ہیں: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو میں صحت کی سہولیات لارہے ہیں: احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ پنجاب(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

حکومت نے صوبہ بھر میں قیدیوں کیلئے جیل کے اندر تعلیمی مواقع فراہم کر دئے ہیں جس کی بدولت قیدیوں کو دنیاوی تعلیم کے علاوہ اسلامی تعلیم سے روشناس کرایا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں مزید نئی جیلوں کے ساتھ ساتھ جیلوں کی اصلاحات کرکے جیل ریفارمز پر مزید کام تیزی سے جاری ہے ،قیدیوں کی خوراک،رہائشی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی طور پر دورے کئے جارہے،ججز کی تحقیقاتی رپورٹ میں جمشید دستی پر جیل مظالم جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو گئے ہیں وہ اس طرح کا رونا رو کر اپنی مقبولیت میں اضافہ کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے جو کہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکومت پنجاب قیدیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے اور جیلوں میں سہولیات کی مزید فراہمی کیلئے کوشاں اور تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے دلیرانہ اقدامات کررہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں، پارہ چنار کوئٹہ میں دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے،تخریب کاری کی کاروائیاں کرنے والے ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں،ایسے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کے باعث توانائی کی ضروریات میں بھی اضافہ ہو رہاہے ،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر10کروڑ کی لاگت سے ڈائلسز سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کوٹ ادو کی عوام کیلئے سٹی سکن کی سہولت کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر