شیر گڑھ‘ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

شیر گڑھ‘ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار)شیرگڑھ بازار میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے سید کلینکل لیبارٹری کے دکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیادکان میں قیمتی ادویات مکمل طور پر جل گئے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تحصیل تخت بھائی کے ناظم اعلیٰ ممتاز علی خان مہمندنے بروقت اطلاع ملنے پر ٹی ایم اے کی فائربریگیڈ بھجوا کر گل پلازہ کو مکمل تباہی سے بچالیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب تقریباََ 11بجے گل پلازہ شیرگڑھ بازارمیں واقع انڈر گراؤنڈ مارکیٹ میں سید کلینکل لیبارٹری میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگی چوکیدار نے لیبارٹری کے مالک شفیق محمد اور عمران شہید ٹرسٹ کے چیرمین ثاقب خان کو فون کرکے خبردار کیاثاقب خان نے موقع پر پہنچ کر تحصیل ناظم اعلیٰ تخت بھائی ممتاز علی خان مہمند کو جلد ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ بھجوانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑی بھجوا کر سید کلینکل لیبارٹری کی آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جس سے درجنوں دکانیں آگ کے شغلوں سے محفوظ رہے تاہم اس دوران ایک دکان جس میں تقریباََ ڈھائی لاکھ روپے کی قیمتی ادویات موجود تھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے دکان کے مالک شفیق محمد نے تحصیل ناظم اعلیٰ ممتاز علی خان مہمند، ثاقب خان، فائربریگیڈ کے عملہ ڈرائیور فضل نوید، فائبر مین اورنگ زیب ،ممتاز، شاکراللہ اور دیگر افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گل پلازہ کو مکمل تباہی سے بچالیا۔